کوئٹہ (این این آئی) بی اے پی کے رہنماء سینیٹر دنیش کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں میرے حوالے سے چند باتیں کیں، جن پر ریکارڈ کی درستگی کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری میرے لیے قابلِ احترام ہیں، تاہم شاید ان کے علم میں یہ بات نہ ہو کہ میرا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) سے ہے اور میں پارٹی کے مرکزی مینارٹی ونگ کا صدر ہوں اور بلوچستان حکومت کے اتحادی ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ جہاں ایک ارب روپے کے فنڈ کی بات کی گئی، وہ سراسر غلط فہمی ہے صوبائی وزیر بخوبی جانتے ہوں گے کہ فنڈز کسی ایم پی اے، ایم این اے یا سینیٹر کو نہیں دیے جاتے بلکہ اراکینِ پارلیمنٹ عوامی مفاد میں صرف تجاویز پیش کرتے ہیں، اور اگر حکومت مناسب سمجھے تو ان اسکیمات کے لیے فنڈز مختص کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اقلیتی سینیٹر، میرا حلقہ پورا بلوچستان ہے۔ حکومتِ بلوچستان نے ہندو مذہب کے مقدس ترین مقام، ہنگلاج ماتا مندر میں پورے ملک سے سارا سال آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت کے لیے ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کی تجاویز پر جو کہ ریکارڈ کا حصہ ھے پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے ہیں۔یہ قدم نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنا بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔سینیٹر دنیش کمار نے مزید کہا کہ وہ میر علی حسن زہری صاحب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہنگلاج ماتا شکتی پیٹھ آئیں اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا خود مشاہدہ کریں، تاکہ ان کاموں کی شفافیت اور عوامی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

