دالبندین 5 (این این آئی) دالبندین شہر کی مرکزی شاہراہ لندن روڈ کا ایک رخ مکمل طور پر تعمیر ہوچکا ہے، تاہم دوسرے رخ پر تعمیراتی کام تاحال ادھورا پڑا ہے۔ گزشتہ ہفتوں جب اس روڈ کے ادھورے حصے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا گیا تو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹھیکیدار کا ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا، جس کے باعث کام ایک بار پھر رک گیا شہریوں اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادھورا رہ جانے والے روڈ کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور ٹھیکیدار کے مزدوروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ تعمیراتی عمل بلا خوف و خطر مکمل ہوسکے۔عوام کا کہنا ہے کہ روڈ کی ایک سمت مکمل ہونے اور دوسری سمت خستہ حالت میں رہنے کی وجہ سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کے ٹائروں سے دھول اور مٹی اڑ کر بازار اور بازار کے نزدیک گھروں میں پھیل جاتی ہے، جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ دکانداروں کے مطابق مٹی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، جبکہ خریداروں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ یہ منصوبہ سابق صوبائی حکومت کے دور میں دالبندین شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے عربوں روپے کے فنڈز سے منظور کیا گیا تھا، مگر بدقسمتی سے کئی سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگاتے، تاہم سابقہ ادوار میں دالبندین شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لیے جو فنڈز مختص کیے گئے تھے، ان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور جو اسکیمیں ادھوری رہ گئی ہیں، انہیں مکمل کیا جائے۔شہریوں نے موجودہ ضلعی نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دالبندین شہر کی خوبصورتی، صفائی، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر دونوں اطراف سے مکمل اور خوبصورت نظر آئے، اور عوام کو سہولت میسر ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

