بولان(این این آئی)بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع کچھی میں ترقیاتی منصوبوں کا کام ڈپٹی کمشنر کچھی کی نگرانی میں آغاز، پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے مختلف 50 سکولز، 10 بنیادی مراکز صحت سمیت لیویز تھانے، بریجز وغیرہ شامل ہیں ترقیاتی منصوبوں پر مکمل میرٹ شفافیت برقرار رکھے گی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع کچھی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر کچھی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع کچھی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن کی براہِ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کر رہے ہیں ان منصوبوں میں ضلع بھر کے 50 سکولز، 10 بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) سمیت متعدد اسکولوں کی سولرائزیشن اور مرمت کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں پر قائم پلوں کی بحالی و تعمیرات اور سرکاری دفاتر شامل ہیں اس منصوبے کے تحت مچھ پل، دوپاسی پل، سنی پل، پیر تیار غازی پل اور مٹھڑی پل کی مرمت کا کام کیا جائے گا تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور مقامی سطح پر سہولیات میں بہتری آئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ ترقیاتی کام مکمل شفافیت اور میرٹ پر انجام دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور یہ منصوبے تعلیم، رابطہ کاری اور روزمرہ زندگی میں بہتری لانے کا ذریعہ ثابت ہوں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

