پنجگور (این این آئی) پنجگور سے لاپتہ یحییٰ نور کے والد حاجی محمد نور بھائی شاکر نور خلیل نور اور فیملی کے دیگر افراد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے یحیی نور جو پیشے کے لحاظ سے ایک زمباد ڈرائیور ہے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو مغرب کے وقت بازار سے گھر آرہے تھے کہ ایئرپورٹ روڑ پر سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انکا روک کر زبردستی اسے گاڑی میں ڈال کر لے گئے جسکی بروقت اطلاع ہم نے پولیس بھی دی اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنا کیس پیش کردیا تاکہ وہ اسکا کھوج لگا کر بازیابی یقینی بناسکیں مگر ابھی تک اس مسلے پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے جس سے پورے فیملی میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے اور وہ کافی پریشان کن حالات سے گزررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں میرے بیٹا اپنے زمباد گاڑی کے زریعے محنت مزدوری کرتا تھا نا جھگڑا والا بندہ تھا اور نہ ہی فضول گرد تھا زیادہ تر وقت اپنے گھر ہی میں رہتا تھا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ہماری دادرسی کریں اور بیٹے کو بازیاب کرکے فیملی کو موجودہ پریشان کن حالات سے نجات دلائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

