لورالائی (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں پشتون عوام کی جوق در جوق شمولیت قومی بیداری اور سیاسی شعور کی نئی لہر کی عکاس ہے پارٹی میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور تنظیمی عمل میں ان کا متحرک کردار نہایت حوصلہ افزا اور خوش آئند قرار دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی سیکرٹری مصطفیٰ کمال خان کاکڑ نے کلی تیرگہ ملازئی، گاڑہ ملازئی اور نیوی کلی زنگیوال میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں 38 افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اجتماعات میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نعمت خان شبوزئی، حاجی عمر یونسخیل، مالک حیدزئی، محبت ملازئی، ضلعی معاونین عبدالعلی ناصر، ملک قادر مردانزئی، فاروق جوگزئی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ جماعت ہی پشتون عوام کی امنگوں اور آرمانوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ پارٹی اپنے اکابرین بالخصوص بابائے افغان اور عظیم دانشور عبدالرحیم خان مندوخیل اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے نظریات پر عمل پیرا ہے اور اجتماعی قیادت و شعور کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ عوام، بالخصوص نوجوان، پارٹی کے بیانیے، جدوجہد اور اصولی موقف سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی قوم، وطن اور عوام کے حقیقی مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے۔ اس کی سیاست اصول، قربانی اور عوامی خدمت پر مبنی ہے، جو محکوم قوموں کے حقوق، سماجی انصاف، تعلیم، ترقی اور خوداختیاری کے اصولوں پر استوار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بیداری اور سیاسی شعور کی اس لہر کو مزید منظم کر کے ایک مضبوط، باشعور اور خوددار پشتونخوا کی تعمیر کی جائے گی۔ پارٹی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پشتون قوم کو اس کے جائز قومی، سیاسی اور معاشی حقوق حاصل نہیں ہو جاتے۔تقریب کے اختتام پر پارٹی کے ابتدائی یونٹس کے قیام کو عملی شکل دی گئی اور متعلقہ علاقوں کے لیے یونٹ باڈیوں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- روسی لیڈر نوالنی کی موت جس زہر سے ہوئی وہ کتنا مہلک؟
- شہباز شریف کو نئی حکومت کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت
- پاکستان کی فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز میں حصہ لے گی: محسن گیلانی
- انڈیا میں مصنوعی ذہانت پر ’سب سے بڑی‘ سربراہی کانفرنس
- مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی، حکومت اقدامات میں ناکام
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کے لیے فلاحی پروگرام ”مریم کو بتائیں“ کا آغاز
- احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش چلے گئے،تقریب(آج)ہوگی
- پاکستان کی اسرائیل کی مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت
- فیلڈمارشل سیدعاصم منیراورقومی سلامتی کے مشیرشیخ طحنون بن زایدالنہیان کی ملاقات
- وزیر اعظم شہباز شریف کاچین کے نئے سال پر صدر شی جن پنگ و چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

