واشک، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ اور دھماکہ ایک اہلکار شہید، ایک افسر زخمی

ًکوئٹہ(این این آئی)ضلع واشک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ اور دھماکہ ایک اہلکار شہید جبکہ ایک افسر زخمی ہوگیا۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوار کو سیکورٹی فورسز کا قافلہ واشک سے بسیمہ کی طرف جارہا تھا کہ پاٹک کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے فورسز پر راکٹوں سے حملہ اورفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک افسرزخمی ہوگیا واقعہ کے بعد سیکورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لیکرنامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں