کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شبیر سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شبیر سلطان پارٹی کے نظریاتی، مخلص اور سرگرم سیاسی کارکن تھے، جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو ترجیح دی اور نیشنل پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
ان کی وفات پارٹی، علاقے کے عوام اور ہر طبقے کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ عوام کی آواز بنے رہے۔
میر رحمت صالح بلوچ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

