صوبہ کی تعمیرو ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، نوابزادہ امیر حمزہ خان

خضدار (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ صوبہ کی تعمیرو ترقی، اور عوام کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو متحد ہو کر اپنا بھر پورکردار ادا کرنا ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قیام امن کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور بلوچستان پیکج کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج خلق جھالاوان خضدار میں جھالاوان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود،پارٹی ورکروں اور قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاوفود سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے نہ صرف ماضی میں بلوچستان کے لیے عملی اقدامات کیے بلکہ مستقبل میں بھی پارٹی صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اپنا مو ¿ثر کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ”میں“ اپنے والد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ترقیافتہ جھالاوان کے سوچ و فلسفے پر اپناتے ہیں آگے بڑھ رہا ہوں اور محکمہ بلدیات کے توسط سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہوں انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو روز گار فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری گزشتہ روز خضدار پہنچے جہاں قبائلی عمائدین اور پارٹی ورکروں ملاقات کرکے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کوعلاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہریوں کے مسائل تحمل سے سنا اور تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی جبکہ سائلین کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ملاقات کرنے والوں میں قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی خضدار کے ضلعی عہداروں سمیت قلات ڈویڑن کے عہدیداران شامل تھے اس موقع پراس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری چیئرمین ٹاو ¿ن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری میر فرید خان زہری میر خان محمد زہری میر شعیب زہری میر علی دوست زہری عبدالمالک باجوئی عبدالخالق زہری سمیت دیگر پارٹی اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں