نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کونسل کا اجلاس، سیاسی و تنظیمی امور پر اہم فیصلے

مستونگ (این این آئی) نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلع کونسل کا اجلاس ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ضلع کونسل اجلاس کے مہمان خاص نشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ تھے۔۔جبکہ اعزازی مہمانان میں صوبائی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ، قلات ریجن کے ریجنل سکریٹری ایڈوکیٹ حمید بلوچ، ڈپٹی ریجنل سکریٹری عبدالستار بلوچ و دیگر شامل تھے۔ضلع کونسل اجلاس میں پارٹی کے صوبائی، مرکزی، ضلعی اور تحصیل کونسلوں کے تمام کونسلران نے شرکت کی۔۔اور اجلاس میں کونسلران نے فراد فردا بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظمی امور، پارٹی اداروں کی فعالی، آئین و جمہوریت کی بالادستی، اور مستونگ کے عوام کو درپیش علاقائی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اور تظیم امور سے متعلق اتفاق رائے سے متعدد اہم فیصلے کئے گئے

اجلاس سے صوبائی صدر چیرمین اسلم بلوچ، صوبائی جنرل سکریٹری چنگیز حئی بلوچ ، یجنل سکریٹری حمید ایڈوکیٹ، ستار لانگو ،مستونگ کے صدر میر سکندر خان ملازئی،میر آحمد بلوچ سجاد دہوار آغا فاروق شاہ، لائیر ونگ کے صدر فاضل ساسولی ایڈوکیٹ، لیبر ونگ کے صدر ظفر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کے بعد پاکستان سیاسی ، معاشی ، داخلی اور خارجی حوالے سے مشکلات سے دوچار ہے ، بلوچستان میں سیاست کو شجر ممنوعہ تصور کیا جارہا ہے، سیاسی کارکن زیر عتاب اور حقیقی سیاسی قیادت کو دیوار سے لگاکر مصنوعی قیادت کو مسلط کیا گیا ہے اس گناہ کبیرہ میں بڑی سیاسی جماعتیں شامل ہیں جنہوں نے گروہی مفادات کے لیئے موقع پرستی و مصلحت پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر کو اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرکے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج عوام اور سیاسی کارکن بھگت رہے ہیں نیشنل پارٹی قومی مفادات ، بلوچستان کی ساحل وسائل اور عوامی مشکلات سے کبھی روگردانی نہیں کریگی اور ہرسطع پر بھرپورکردار ادا کریگی

دریں اثناء ضلع کونسل اجلاس سے ایڈوکیٹ حمید بنگلزئی، حاجی نزیر بگٹی، حاجی شیر علم بلوچ، حاجی عبدالخالق بنگلزئی رحمت بلوچ نثار مشوانی، عبدالرحمان بلوچ ، علی احمد میروانی، عرفان بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں