تربت (این این آئی) سری کہن کی معروف شخصیت اور نیشنل پارٹی سری کہن کے سینئر رہنما سیٹھ نور بخش زامرانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ سری کہن میں چند افراد نے نیشنل پارٹی کو یرغمال بنارکھا ھے مخلص اور ایماندار کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ ھم شہید ایوب بلیدی کے دور سے لیکر تاحال نیشنل پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن ھمیں دیوار سے لگا کر چند افراد ترقیاتی اسکیموں کے نام پر پارٹی کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں اور اسکیموں کی بند کمرے میں بیٹھ کر بندر بانٹ کرتے ہیں جو عوامی فائدے کے بجائے نقصانات کا سبب بنتے ہیں اگر اسی طرح جاری رھا تو سری کہن نیشنل پارٹی کا گڈھ سمجھا جاتا ھے تو کارکن مایوسی کا شکار ھونگے۔سری کہن کے کونسلران مخلص اور ایماندار کارکنوں کو ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے مشورہ تک گوارا نہیں کرتے جس سے ترقیاتی اسکیم عوام کو فائدے کے بجائے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ھمیں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مالک سے کوئی گلہ نہیں ڈاکٹر صاحب ایک وژنری لیڈر ہیں لیکن سری کہن کے سرکردہ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی سوچ اجتماعی نہیں انفرادی ھے اس لئے ڈاکٹر مالک ان کے خلاف کاروائی کریں

