کولمبو(این این آئی)ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں متنازع آؤٹ دے دیا گیا۔منیبہ علی کو تھرڈ امپائر نے متنازع آؤٹ قرار دیا، کپتان فاطمہ ثنا نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا، میچ ریفری کو احتجاج ریکارڈ کرایا، منیبہ علی کریز میں تھیں جب گیند وکٹوں کو لگا تو بلا ہوا میں تھا۔آئی سی سی رولز کے مطابق بیٹر ایک بار کریز میں آجائے تو بیٹ ہوا میں ہونے پر ناٹ آؤٹ ہوتا ہے۔

