سپر ایٹ مرحلہ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

سپرایٹ مرحلے کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں جاری ایونٹ کے 49 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے گلین فلپس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹِم سائفرٹ 35، فِن ایلن 29، مارک چیپمن 15، کول مکونکی 14، رچِن رویندرا 11 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان مچل سینٹنر 9 اور میٹ ہینری 1 کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے وِل جیکس، عادل راشد اور ریحان احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لیام ڈاسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں