صحبت پور(نامہ نگار) بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو — عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی نئی داستان لکھ رہا ہے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شروع کیا گیا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہےمنصوبے کے تحت تعلیمی اداروں کی بہتری، سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی اسکیمات، سیوریج سسٹم اور سولرائزیشن جیسے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔اسی سلسلے میں انجینئر اسد خان نے صحبت پور میں BSDI کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اے ڈی بلاول بنگلزئی،ایس ڈی او سعید احمد مینگل،ایس ڈی او بلڈنگ اسرار احمد گھنیہ،ایکسئین پی ایچ ای مبشر علی کھوسہ،ایس ڈی او ضمیر حسین بروہی،سینئیر صحافی محمد زمان منگی،و متعلقہ محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران انجینئر اسد خان نے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو شفافیت، معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں انجینئر اسد خان نے کہا کہ BSDI کے تحت تین سولرائزیشن اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، جب کہ دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جو آئندہ تین ماہ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے ضلع صحبت پور کے عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائیں گے اور روزگار، صحت، تعلیم اور صاف پانی جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گےترقیاتی اسکیموں کے مختلف مقامات پر عوامی نمائندوں، مقامی عمائدین اور شہریوں نے انجینئر اسد خان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر عوام نے حکومت بلوچستان اور BSDI ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے دراصل عوامی فلاح و بہبود کی حقیقی عکاسی ہیں مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ BSDI کے تحت ہونے والے منصوبوں سے نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ ضلع صحبت پور کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ عوام کا کہنا تھا کہ برسوں بعد حکومت کی جانب سے حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت یہ منصوبے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ BSDI کا وژن ایک ایسے بلوچستان کی تشکیل ہے جہاں ہر شہری کو تعلیم، صحت، صاف پانی اور بہتر انفراسٹرکچر کی سہولت میسر ہوں ان منصوبوں کی تکمیل سے صحبت پور میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، جو آنے والے وقت میں پورے علاقے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہےبلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو بلا شبہ ترقی، خوشحالی اور عوامی اعتماد کا نشان بنتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

