خضدار(این این آئی) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں زہری کے سیاسی وقبائلی عمائدین پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت مین ملاقات کی وفد نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو تحصیل زہری کے موجودہ صورتحال شہر میں کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات غذائی قلت ہسپتال میں ادویات کی کمی زمیندارون کو ہونے والے نقصانات اور علاقہ سے دیگر جڑے مسائل اور معملات سے تفصیلی آگاہ کیاوفد نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مطالبہ کیا کہ زہری میں جاری کرفیو کونرم کیاجا? زہری کی عوام کے پاس اب کھانے کیلئے راشن بھی ختم ہوگء ہے دودہ نہ ہونے کی وجہ سے شیر خوار بچے بھی نڈھال ہیں نوابزادہ بابا محمد امیر حمزہ خان زہری نے وفد کو یقین دلایا کہ زہری کے حالات بہت جلد معمول پر اجائینگے اور کرفیو میں بھی نرمی ہوگی انہونے مزید کہاکہ زہری کے موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مشکلات کا مجھے شدت سے احساس ہے لیکن ملک دشمنون نے زہری میں ایسے حالات پیداکی جس کا غمازہ وہان غریب عوام کو بھگتنا پڑرہاہے زہری کے عوام مطمئن رہے حالات جلد بھتر ہونگے اس حوالے سے میں اعلی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہون تاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو کم کیاجاسکے وفد میں پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری میر عبدالوہاب زہری میر فیصل رحیم زہری میر فرید خان زہری مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر حضور بخش زہری حاجی نصراللہ زہری نور احمد زہری سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وقبائلی عمائدین شامل تھے۔

