خضدار(این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے جھاؤ سے سیکیورٹی فورسز کے لیے راشن لے جانے والے یتیم ڈرائیور شعیب احمد کو اغوا کے دو ماہ بعد بحفاظت رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، شعیب احمد ایک گاڑی چلا رہے تھے جو راشن سمیت اغوا ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز ان کی ضعیف العمر دادی شہر بانو محمد حسنی نے لاٹھی کے سہارے خضدار پریس کلب پہنچ کر درد مندانہ اپیل کی تھی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔شعیب کے والدین بچپن میں ہی فوت ہوچکے ہیں اور وہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے۔ ان کی دادی کی اپیل رنگ لے آئی اور شعیب کو اورناچ کے علاقے میں بحفاظت رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد شعیب کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔ مقامی لوگوں نے شہر بانو کی ہمت اور جذبے کی تعریف کی، جنہوں نے اپنی کمزور صحت کے باوجود پریس کلب جا کر اپیل کی۔ حکام نے واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن رہائی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

