مائینر اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان کے عوام کا اہم مسئلہ ہے،اصغر خان ترین

پشین (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان اسمبلی کے چیئرمین حاجی اصغر خان ترین نے کہا ہے کہ مائینر اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان کے عوام کا اہم مسئلہ ہے بلوچستان کے معدنیات سائل اور وسائل کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جارہا ہے بلوچستان اسمبلی سے پاس کئے گئے مائینر اینڈ منرلز ایکٹ کے تین یا چار شقوں پر اعتراض ہے فیڈرل منرلز ایکٹ رئیل منرلز ایکٹ اور دیگر ایکٹ پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جس میں وفاقی حکومت کی بھی نمائندگی ہے بل کو میدان میں لاکر سیاسی پارٹیوں مقامی مائینر اونرز پر مشاورت ہوئی ازسر نو قانون سازی کی جائے گی اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے صدارت میں صوبے کے تمام قوم پرست اور مذہبی پارٹیوں کا اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مائینر اینڈ منرلز ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی ان ہاؤس تبدیلی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ تبدیلی چاہتے ہیں حالات معلوم نہیں ہورہے حکومتی رہنماؤں کے مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں بلوچستان کے ہر ضلع کے عوام کا حکومت بلوچستان پر حق ہے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر پالیسی بنایا جائے وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ضلع پشین سمیت بلوچستان کے ہر ضلع کو ترقیاتی فنڈز فراہم کئے بلوچستان کے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت بجلی کے مد میں سبسڈی دے رہے تھے جو زمینداروں اور حکومت کے معاہدہ سے ختم ہوگئے حکومت اور زمینداروں کے درمیان واٹر سپلائی کے اسکیموں کو بجلی سے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا معاہدہ ہوا جس کے بعد صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے معاہدہ کیا بجلی کے لوڈشیڈینگ اور مکمل بندش آج بھی بڑا عوامی مسئلہ ہے صحافت اہم اور مقدس پیشہ ہے صحافی معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں صحافیوں کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے آئین میں صحافیوں کو آزادی کا حق دیا گیا ہے آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان اسمبلی کے چیئرمین حاجی اصغر خان ترین تحصیل امیر مولانا عطاء اللہ آغا نائب امیر مولانا احسان اللہ اور دیگر پشین پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عطاء الرحمٰن محمد یونس زاکر نصر اللہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے حاجی اصغر خان ترین نے مائینر اینڈ منرلز ایکٹ بجلی کے لوڈشیڈینگ اور بندش ترقیاتی منصوبوں اور شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی حاجی اصغر خان ترین چیرمین پی اے سی بلوچستان اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے پشین پریس کلب کا دورہ کیا چیرمین پی اے سی حاجی اصغر خان ترین اور تحصیل امیر مولانا عطاء اللہ آغا کو پشین پریس کلب کے صدر عصمت اللہ حنفی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایوب گوہر خان نے یادگاری شیلڈ پیش کی چیئرمین پی اے سی حاجی اصغر خان ترین کو پشین پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا چیرمین پی اے سے نے پشین پریس کلب کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور پشین پریس کلب کے لئے بلڈنگ کے تعمیر کا بھی اعلان کیا اور پشین پریس کلب کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور پشین پریس کلب کے صدر کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں