اوتھل(این این آئی) سندھ کے علاقے سامارو سے تعلق رکھنے والے جوڑے مان سنگھ اور مسمات پریمی نے باہمی رضامندی سے گزشتہ روز حیدرآباد سندھ کی عدالت میں شادی کرلی اور ارما بیل پریس کلب اوتھل لسبیلہ بلوچستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے کورٹ میرج کا ثبوت صحافیوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں مسمات پریمی کے سابق شوہر میگراج، پرکو کوہلی، پپن، اور ٹھاکر سی کوہلی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پریمی جوڑے نے بتایا کہ وہ عاقل بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کر چکے ہیں، مگر طاقتور لوگ انہیں غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ میں انہیں کوئی تحفظ نہیں مل رہا، اس لیے وہ بلوچستان کا رخ کرکے اوتھل پہنچے تاکہ اپنی جان بچا سکیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ و بلوچستان، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری اور مؤثر مداخلت کر کے مکمل تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

