کیسکوگوادرمیں برقی نظام کی بہتری،صارفین کومستحکم وولٹیج کیساتھ بجلی فراہمی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے گوادرمیں برقی نظام کی بہتری اور صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں کیسکونے 40تا50میگاواٹ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈاسٹیشنوں میں شنٹ ری ایکٹر، آٹو وولٹیج ریگولیٹر اور پولی میرانسولیٹرز نصب کردئیے ہیں۔اسی طرح گوادرشہرمیں 11Kv کوسٹ گارڈ، جی ڈی اے فیڈرزاور پسنی میں 11Kv لال بخش اور سٹی فیڈرزکی مرمت وبحالی کاکام مکمل کیاجاچکاہے جبکہ گوادرمیں 11Kvکے دیگر 2 فیڈروں پر بھی مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔اسکے علاوہ 132Kvاورماڑہ۔ جیوانی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹرز کی تبدیلی پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،جسے تقریباً ایک ماہ کی مدمت میں مکمل کرلیاجائے گا۔انسولیٹرز کی تبدیلی سے 132Kvٹرانسمیشن لائن سے منسلک علاقوں کے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں