کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں تواترکے ساتھ ایک منظم گروہ بجلی لائنوں سے سامان اور تاریں چوری کررہے ہیں جسکے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ کیسکوکومالی نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ گزشتہ دنوں قلات کے علاقہ میں لیویز حکام نے بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کے واقعہ کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کوموٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیا جسکے قبضہ سے 160رول بجلی کی تاریں برآمدکرلی گئیں جبکہ 2ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان نے مزید کہاکہ کچلاک کے علاقہ بوستان کے قریب بھی 11Kvعمرآبادفیڈرسے بجلی کی تاریں اورکنڈکٹر ز چوری کرنے کے دوران لیویز نے بروقت کارروائی کرکے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جنکے قبضے سے چوری شدہ کنڈکٹر (تقریباً 27 اسپین)بھی برآمدکرلئے گئے جبکہ اس واقعہ میں ملوث 2افراد موقع سے فراربھی ہوگئے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ایک اور واقعہ میں نامعلوم چوروں نے کھڈکوچہ کے علاقہ میں بھی45سے زائد کھمبوں سے بجلی کی تاریں کاٹ کرچرالئے، اسکے علاوہ گزشتہ دنوں لک پاس کے قریب بھی چوری شدہ بجلی تاروں اور دیگربرقی سامان سے لوڈایک ٹرک پکڑاگیاجسے مقامی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے کرملوث عناصرکے خلاف تحقیقات اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد بجلی کی لائنوں اورکھمبوں کی حفاظت کیلئے کیسکوسے تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

