کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور مزدور طبقے کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم سب کو مل کر صوبے میں شفافیت، ترقی اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق ادوزئی خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی بہبود کے منصوبوں اور مزدور طبقے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور محنت کش طبقے کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف پالیسیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اور مشترکہ کاوشوں سے ہی بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام سیاسی و سماجی طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہونا چاہیے — ایک ایسا بلوچستان جہاں انصاف، ترقی اور امن کی فضا قائم ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

