زہری میں کرفیو میں نرمی، بازار جزوی طور پر کھل گیا

زہری(این این آئی) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد زہری میں امن و امان کی بحالی کے لیئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا، جس کے بعد مقامی بازار جزوی طور پر کھل گیا۔ شہریوں نے روزمرہ کی ضروریات کے لیئے خریداری کی اور حالات معمول پر آنے کی امید ظاہر کی۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیئے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی اولین ترجیح ہے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار سے اس سلسلے میں زہری کے ایک درجن سے زائد نمائندوں نے گزشتہ روز ملاقات کی تھی اور ضلعی انتظامیہ کو آن بورڈ لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں