کوئٹہ(این این آئی) ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل فیڈریشن، نرسنگ ایسوسی ایشن اور کلرک ایسوسی ایشن کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے سروس اسٹرکچر کے معاملے میں ینگ فارماسسٹس کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ اتحاد محکمہ صحت کے تمام کیڈرز کے حقوق کے حصول کی جانب ایک مضبوط اور مثبت قدم ہے۔ ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے حقوق کے تحفظ اور بحالی کے لیے پرعزم ہے اور جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ فارماسسٹس محکمہ صحت کا بنیادی اور لازمی حصہ ہیں، جن کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسوسی ایشن امید رکھتی ہے کہ حکومت بلوچستان تمام صحت کے شعبہ جات کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے گی تاکہ محکمہ صحت میں انصاف اور توازن قائم ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

