کوئٹہ(این این آئی)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری وارث افغان، سینئر معاون ایمل ثاروان، زونل ایگزیکٹیو اور زرعی یونیورسٹی کے علاقائی سیکرٹری سیف الرحمن شیرانی نے اپنے مشترکہ بیان میں زرعی یونیورسٹی کوئٹہ کے خلاف جاری ریاستی سازش اور اس کی عمارت پر قبضے کی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہیں۔ صوبائی حکومت زرعی یونیورسٹی کی نئی عمارت کو نیوٹیک کے حوالے کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، جو براہِ راست صوبے کی زراعت اور طلبہ کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ریاست ایک غیر طبقاتی اور برابری پر مبنی تعلیمی نظام قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ اس ناکامی کو چھپانے کے بجائے اب نوآبادیاتی اور سامراجی پالیسیوں کے ذریعے صوبے کے ادارے اور وسائل چھینے جا رہے ہیں۔ صوبے کے طلبہ کو تعلیم سے محروم رکھنا، ان کے ادارے چھیننا اور ان پر زبردستی فیصلے مسلط کرنا اسی استعماری سوچ کا تسلسل ہے جس نے ہمیشہ پسماندہ قوموں کو دبانے کی کوشش کی۔ یہ ایک المیہ ہے کہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں تک کو سیکیورٹی فورسز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے۔ تمام طلبہ تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں اس فیصلے کے خلاف متحد ہیں، مگر ریاست اپنی طبقاتی اور استعماری پالیسیوں سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔?زرعی یونیورسٹی کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو زراعت کے میدان میں جدید تعلیم دینا تھا، مگر حکومت نے اس منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے یونیورسٹی کا دورہ کر کے پرنسپل پر دباؤ ڈالا کہ وہ نئی عمارت کی چابیاں فوراً حوالے کریں، حتیٰ کہ ہوسٹلز کو خالی کرانے کے بہانے بھی تراشے جا رہے ہیں۔ یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو کمزور اور غیر فعال کرنے کی منظم کوشش ہو رہی ہے۔?پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن واضح اعلان کرتی ہے کہ ہم کسی بھی ادارے کی مخالفت نہیں کرتے، لیکن زرعی یونیورسٹی کی عمارت کو کسی اور ادارے کے سپرد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر صوبائی حکومت واقعی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے تو نیوٹیک کے لیے کوئی دوسری عمارت فراہم کرے۔ زرعی یونیورسٹی کو نیوٹیک کے حوالے کرنا نہ صرف صوبے کی زراعت بلکہ ہزاروں طلبہ کے تعلیمی خوابوں کا قتل ہے۔ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اعلان کرتی ہے کہ ہم اس سازش کے خلاف ہر سیاسی، آئینی اور جمہوری محاذ پر مزاحمت کریں گے اور طلبہ کے حقِ تعلیم کا بھرپور دفاع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

