کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار گل نواز کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

