حب (این این آئی) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں رستم بلوچ ایڈوکیٹ اور انجنیئر حمید بلوچ نے حاجی چھتاگوٹھ ساکران میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں رجب علی رند اور دیگر دوستوں سے نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی وزیر خان رند کے وفات پر تعزیت کی۔ انھوں نے حاجی وزیر خان رند کے تاریخی جد وجہد کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

