پسنی: ہیڈ ماسٹر قرار عمر کو بہترین خدمات پر اعزاز

پسنی (این این آئی) پسنی اپڈیٹ/ عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں ایک شاندار اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں گوادر سے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر قرار عمر کو تدریسی شعبے میں ان کی بہترین اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بہترین شیلڈ کے اعزاز سے نوازا۔

ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس موقع پر پسنی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کلانچ بل ہڈوکی میں اساتذہ کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

ہیڈ ماسٹر قرار عمر ایک بلوچستان پبلک سروس کمیشن پاس ایس ایس ٹی ٹیچر ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی پرخلوص شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی اور تعلیمی لگن کے باعث علاقہ بل ہڈوکی کلانچ کے معززین اور طلباء ان سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قرار عمر کا اعزاز علاقے میں تعلیم اور اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں