پنجگور( این این آیی) ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے ترقیاتی فنڈ سے یونین کونسل دشت شہباز میں فتح علی بازار کے قبرستان میں شیڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ یہ منصوبہ یونین کونسل دشت شہباز کے چیئرمین اشرف بلوچ کی تجویز پر عمل میں لایا گیا۔ علاقے کے عوام نے منصوبے کی تکمیل پر ڈسٹرکٹ چیئرمین چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ اور چیئرمین اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

