حب( این این آیی) نیشنل پارٹی تحصیل حب کے نائب صدر علی محمد مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رند مارکیٹ حب چوکی سے ہماری برادری کے دو موٹر سائیکل صرف دو دنوں کے اندر چوری ہو گئے، مگر انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حب چوکی میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، جرائم پیشہ عناصر آزاد ہیں اور عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف پولیس عوام کے تحفظ کے بجائے ڈیزل، چھالیہ اور منشیات کے پیسوں کے لین دین میں مصروف ہے، جس کے باعث حب مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے۔
علی محمد مری نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ نے فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی تو وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

