ماشکیل(این این آئی)تفصیلات کے مطا بق آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کاٹاگر زیروپوائنٹ راہداری گیٹ برائے آمدورفت چار سال بندش کے بعد کھولنے کا فیتہ کاٹ کر افتتاع کر دیا افتتاعی تقریب میں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل کے لئیے راہداری گیٹ زیروپوائنٹ کا کھلنا انتہائی خوشی کی بات ہے لوگوں کو اب ہمسایہ ملک ایران آمدورفت میں کوئی مشکل نہیں ہو گی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ جس طرع آج زیروپوائنٹ راہداری گیٹ کھول دی گئی ہے اسی طرع گزر بارڈر سے ماشکیل اور ضلع واشک و گردنواع کے لاکھوں خاندانوں کا روزی روٹی وابسطہ ہے گزر بارڈر بندش سے ماشکیل کے باسی پریشانی میں مبتلا ہیں آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان ماشکیل کے عوام کی آواز و مطالعبہ پر ہمددرانہ غور فرما کر گزر بارڈر کھولنے کا نوید سنا دیں جو سرحدی عوام کے لئیے کسی عید سے کم نہیں ہو گی آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز نے کہا کہ ماشکیل اور ضلع واشک کے عوام پرامن اور انتہائی پیارے لوگ ہیں گزر بارڈر بندش سے انھیں مشکلات کا سامنا ہے جس طرع آج کاٹاگر بارڈر زیروپوائنٹ راہداری گیٹ کو کھول دی گئی ہے اسی طرع رواں ماہ میں گزر بارڈر ماشکیل کو بھی انشاء اللہ کھول دیا جائیگااس موقع پر کمانڈنٹ ماشکیل رائفل محمد آصف /اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل آحمد زیب، ممتاز عالم دین و تحصیلی امیر جمعیت مولانہ محمد یعقوب،قبائلی عمائدین و معززین سیاسی و سماجی شخصیات سردار دولت خان ریکی،حاجی میر محمد کریم ریکی،مولوی شکراللہ احرار،میر کریم جان،وائس چیئرمین میر عکاشہ ملازئی،میر ہارون ریکی، میر عبدالباسط،حاجی محمد خان ریکی،حاجی ملک شاہ ریکی، سردار حمید ڈوگر، کونسلر میر اسحاق ملنگزئی،میر عبید اللہ ناروئی، حاجی امام بخش ریکی،میر آسا ریکی، میر سیف اللہ ریکی، میر جیئند ریکی،میر بولان ریکی،حاجی عبدالقدوس گنگوزئی، میر ظریف ریکی، میر کبیر احمد ریکی،عبدالستار گنگوزئی،کونسلر دلمراد،حاجی دلاور ریکی،ایس ایچ او عبدالحکیم،وسیم ریکی،میر محمد عالم ریکی،اشفاق ریکی،حاجی مجید، میر نواب خان، حاجی برکت ڈیگارزئی،میر محمود و دیگر بھی بڑی تعدا میں موجود تھے ان رہنماوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز اور ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کا زیروپوائنٹ کھول دینے کے افتتاع اور آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان کا روں ماہ گزر بارڈر بندش کے خاتمے کی نوید پر مسرت کا اظہارکیا اور امید ظاہر کی آئی جی ایف سی ساوتھ ماشکیل اورضلع واشک کے عوام کی کم دستی غربت کو مدنظر رکھ کر گزر بارڈر کی بندش فوری ختم کرکے سرحدی عوام کو ذہنی پریشانی سے نجات دلائینگے۔

