کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کو مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ بلوچستان کی صدراوراختر بی بی کو جنرل سیکرٹری بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قیادت میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کا شمار مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کو فعال بنانے میں اپنا کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راحیلہ حمید درانی کو مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کا صدراوراختر بی بی کو جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ راحیلہ حمید درانی اور اختر بی بی مسلم لیگ(ن) کو صوبے میں مزید فعال اور منظم بنائیں گی اورپارٹی قائد میاں محمدنواز شریف،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

