کوئٹہ(این این آئی)ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری انسانی بقا کے لیے نہایت اہم ہے, جامعات ماحول کے تحفظ اور بین الاقوامی ماحولیاتی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ تحقیقی سرگرمیوں سے موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی اوران کے معاشرے پر اثرات پر آگاہی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے جامعہ میں نیشنل اوزون یونٹ (NOU)، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے عالمی یومِ تحفظِ اوزون 2025 کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیوٹمز اپنی تمام تحقیقی و تعلیمی صلاحیتوں بروئے کار لائے گی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے تعاون اور تکنیکی معاونت سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ چیف نیشنل اوزون یونٹ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات اوزون سے نقصان دہ مادوں کے خاتمے اور ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جامعات کے ساتھ تعلق اور ربط ہماری ترجیح ہیں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عالمی اہداف کی تکمیل ممکن بنائی جا سکتی ہے۔تقریب میں رجسٹرار بیوٹمز احسن اچکزئی سمیت اساتذہ، محققین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

