ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بھاگ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچرز کو دوران تدرسی لوٹ لیا گیا ٹیچرز اور طلباء ایک دوسرے کے منہ تکتے رہ گئے ڈکیتی کے ااس واقعہ نے پورے علاقے میں خوف وحراس پھیلا دیا لیویز کے مطابق بھاگ تھانہ کی حدود گورنمنٹ پرائمری سکول نوریہ میں اچانک ڈاکووں نے سکول میں داخل ہوکر تدریسی کے دوران گن پوائنٹ پر اساتذہ سے ہزاروں روپے نقدی موبائل گھڑیاں سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کے دوران اساتذہ اور طلباء ایک دوسرے کو تکتے رہ گئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا۔

