ڈیرہ بگٹی (این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی حسنین احمد نے محلہ سہر میں واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سب انجینئر محکمہ پی ایچ ای بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پانی کی مین لائن میں متعدد غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی لائنیں کاٹنے کے احکامات جاری کیے۔اسسٹنٹ کمشنر حسنین احمد نے محلہ مکینوں کو واضح طور پر ہدایت کی کہ آئندہ اگر کسی نے مین لائن پر غیر قانونی کنکشن لگانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد عوام کو صاف اور منصفانہ پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل سے پانی کی فراہمی کا نظام بہتر ہوگا۔مزید برآں، عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زویب کی بہترین انتظامی کارکردگی، عوامی مسائل میں گہری دلچسپی اور مؤثر نگرانی کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا۔ ان کی قیادت میں ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ دن رات سرگرم عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

