برقی لائنوں کی شفٹنگ،بجلی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 9اکتوبرکو(بروزجمعرات) سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈجان محمد،نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازار، سریاب ون، سریاب ٹو، فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، دوستین،داریم، خروٹ آباد فیڈرز صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیزاِسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے عالم خان، نواں کلی، مالک فیڈرزسے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بند رہے گی۔اسی طرح 10اکتوبر(بروزجمعہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، جڑسا، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون،کرانی، ہزارہ ٹاون، سرکی روڈ، واسا جبکہ انڈسٹریل اورعاصم آبادفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اُسی روز شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، چشمہ، واسا، تکاتو، عمر فیڈرنیز کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح ٹاون، بروری روڈ،اولڈسمنگلی، انٹر، پی اے ایف سٹی اور کوئٹہ کمرشل فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 9اکتوبرکودالبندین گرڈسے صبح8بجے سے دن12بجے تک جبکہ کانک گرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز بارکھان گرڈکے سٹی، ایف سی، مست توکلی، رورل، بارکھان سٹی، نور کوٹ، بغاو فیڈروں سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکوکی جانب سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں