تربت ( این این آئی )نیشنل پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیساک ڈیٹ فار کا افتتاح کیا۔ اُنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچ اپنے اعلی معیار کے کجھوروں کی وجہ شہرت رکھتی ہے۔ کیساک ڈیٹ فارم کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اعلی معیار کے چوہارے تیار کرکے مختلف علاقوں کو سپلائی کرتا ہے اس سے نہ صرف چوہار کے کاربار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ لوگوں کو زائقہ دار چوہار بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے گا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، نثار احمد بزنجو، ایوب گچکی، سیف اللہ اور گلزار کریم بھی موجود تھے۔

