لسبیلہ(رپورٹ حفیظ دامش)لسبیلہ کے معروف بزرگ ہستی درگاہ سید فدا حسین شاہ بخاری کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل تقریب کے مہمانِ خاص جام گروپ کے سینئر رہنما، چیئرمین یوسی لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو تھے۔ انہوں نے تقریب میں شریک معزز مہمانوں جن میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ، سید نبی بخش شاہ کاظمی عرف بابو شاہ، نیشنل پریس کلب اوتھل کے صدر غلام قادر خاصخیلی، سینئر نائب صدر حفیظ دانش، سینئر صحافی رفیق تبسم، احمد علی جاموٹ، مہراللہ الفت، جاوید لاسی، نصیر احمد لنگاہ، محمد حنیف چنہ، حمید شاہین، عمران ساگر چنہ، عزیز الرحمٰن یوسفزئی شامل تھے، کوروایتی اجرکیں پہنائیں۔درگاہ کے گدی نشین شاہد کریم نے بھی صحافیوں و مہمانوں کو اجرک پہنا کر خوش آمدید کہا۔ملاکھڑا مقابلے میں پہلے جوڑ میں مولابخش منگنہار دوسرے جوڑ میں فرزند اعوان تیسرے جوڑ میں نور بخش خاصخیلی نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح پہلوانوں میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سردار رسول بخش برہ، سید نبی بخش شاہ، سید حیدر شاہ، خلیفہ عبدالغنی فقیر، سجاد کریم، غلام قادر فقیر، عزیز فقیر، ظفر فقیر، عبدالغفور راجپوت، میر غلام حسین خاصخیلی، رفیق سونارو، علی سونارو، ڈاکٹر انیل کمار سابق کونسلر حبیب اللہ جاموٹ محمد ابراہیم مانڈڑہ۔وڈیرہ عبدالرزاق جاموٹ وڈیرہ ثنااللہ جاموٹ سمیت ہزاروں شائقین ملاکھڑا موجود تھے۔ عرس کے اختتام پر زائرین نے درگاہ پر حاضری دے کر دعا کی اور روحانی فیض حاصل کیا۔

