کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن عبدالقدیربلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) فعال اور منظم ہورہی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے پارٹی صوبے میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں بختیار احمد بلوچ،ریاض احمد بنگلزئی،میر احمد جان مینگل،غلام حیدر بلوچ اور محمد حسن بلوچ کی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف اور عبدالقدیر بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل بختیار احمد بلوچ،ریاض احمد بنگلزئی،میر احمد جان مینگل،غلام حیدر بلوچ اور محمد حسن بلوچ نے پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ عبدلقدیر بلوچ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے شمولیت کرنیوالے ساتھی مسلم لیگ(ن) کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بغیر کسی لالچ کے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پارٹی کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو انشاء اللہ مایوس نہیں کریگی۔

