کوئٹہ(این این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں شہر کی صفائی ستھرائی کے نام پر صفائی کمپنی کے عملے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ علمدار روڈ کے دوکانداروں سے صفائی کے بہانے بھتہ وصول کرنے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلط کردہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ہر چیز سے پیسہ وصول کرنے اور کرپشن کو جس طرح عام کرکے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے اسکی مثال ملنا اب ناممکنات میں شامل ہوگیا ہے فارم 47 کی مسلط نمائندوں نے کمیشن سے بڑھ کر اب پورے کا پورہ منصوبہ ہڑپ کرنا شروع کردیاہے جسکی مثال صفاء کوئٹہ کا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ کے عملے کو بتایا گیا ہے کہ وہ اب دوکانداروں اور شہریوں سے پیسہ وصول کریں جبکہ پروجیکٹ کے اربوں روپے مسلط نمائندوں کی جیب میں چلی گئی ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ حیرت اور افسوس کا مقام ہے کہ پولیس اہلکار بھی صفاء عملے کی بھرپور معاونت کرتے اور انھیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے پایا گیا جو نہ صرف انتہائی افسوسناک عمل ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی عوام دشمن اقدام کی نشاندہی بھی کرتا ہے۰ بیان میں اعلی حکام سے صورتحال اور عوام کو لوٹنے کے عمل کا فوری نوٹس لیکر غیر قانونی کاروائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

