کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ اورکزئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل،میجر سمیت12جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکریہ ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاراپنی جانوں نے نذرانے پیش کررہے ہیں جو ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق،میجر طیب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میجر سبطین سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے آپریشن کے دوران 26دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اوراہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردوں اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوار ج کا مکمل صفایا کردیا جائیگا۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) شید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے۔

