تربت ( این این آئی) محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شے شوکت علی کو ڈائریکٹر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس مکران ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ، جمعہ کے روز انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ شے شوکت علی محکمہ ایکسائز کے سنیئر آفسیر ہیں عوامی حلقوں نے ان کی بطور ڈائریکٹر ایکسائز تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔

