ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ پیر بخش شر میں شر قبیلے کے دو گروپس میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے شدید فائرنگ پورا علاقہ گولیوں سے گونج اٹھا اور عوام میں زبردست خوف و حراس پھیل گیا جبکہ ایس ایس پی نصیراباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ایس ایچ او بھاری پولیس نفری جاے وقوع پر روانہ کر دی جوکہ مزکورہ علاقے میں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا تاہم اس سلسلے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

