کوئٹہ(این این آئی)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر سیاسی کمیٹی کے صدرزاہداختربلوچ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں قلت آب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ،بدامنی،شاہراوں کی بندش،معصوم لاتعلق لوگوں کی جبری گمشدگی کانوٹس لیاجائے۔عوام کے مستردشدہ نااہل لوگوں کو مسلط کرکے جمہوریت وسیاست کوبدنام کردیاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا اسلام آباد کے بااختیار مسلط طبقات پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر عوام کیمعیار زندگی بہتر بنائیڈیمز بنا کر،نہروں پر ٹربائن لگا کر بجلی سستی کریں بلوچستان کے عوام وتاجرطبقات کوایران سے سستا تیل و گیس سمیت قانونی تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔لااینڈ آرڈرٹھیک کر کے بلوچستان کوامن وسکون دیں۔بلوچستان کیٹوورزم کو بہتر بنا کر اور امن و امان قائم کر کے فی کس آمدنی بڑھائے۔بہتراورمعیاری نظام تعلیم دیکرقوم کوترقیبوخوشحالی دی جاسکتی ہے۔غربت اور جہالت اوربے روزگاری ختم کرکے بلوچستان کوخوشحال بنا سکتے ہیں۔بدقسمتی سے اسلام آبادکے طاقتورطبقات اوربلوچستان پرمسلط فارم47والوں کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ھے۔اسی وجہ سے عوام نان نفقہ،امن،روزگاراورترقی کے محتاج ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

