چھتر (این این آئی) صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات نصیرآباد کے زیر انتظام میرحسن تا ڈیرہ مراد جمالی روڈ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے ایکزیکٹیو انجینئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ کی نگرانی میں جاری اس منصوبے کی فیلڈ نگرانی ایس ڈی او نادر علی پنھور، سب انجینئر صابر حسین بھٹو اور سپروائزر لالا زمان انجام دے رہے ہیں۔ تعمیراتی عمل کو معیار اور رفتار کے اعلیٰ معیار پر مکمل کرنے کے لیے ٹیم دن رات سرگرم عمل ہے ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمن کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کی واضح ہدایات ہیں کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میرحسن تا ڈیرہ مراد جمالی روڈ منصوبہ عوامی سہولت اور ترقی کا ضامن ہے ہم معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر سے شہریوں اور دیہی آبادی کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی، جبکہ مقامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا عوامی و سماجی حلقوں نے تعمیراتی منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اقدامات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا، ایک سال میں 5 ہزار 904 ارب کا اضافہ

