بولان(این این آئی)بولان قومی شاہراہ این65 پر پیر پنجہ دوزان کے مقام پر جاری تعمیراتی و توسیعی کام کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے روڈ کی تنگی اور زیر تعمیر حصے کے باعث چھوٹی گاڑیوں کو متبادل عارضی راستے سے بمشکل گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سفر نہ صرف دشوار بلکہ خطرناک بھی ہو گیا ہے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مقام پر جگہ جگہ بڑے بڑے چھوٹے پتھروں اور مٹی کے گردوغبار کی وجہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اس مقام کے قریب سے عارضی راستہ کچا اور پتھریلی ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے کئی بار گاڑیاں پھنس جانے یا خراب ہونے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جس سے مسافروں کو گھنٹوں طویل انتظار کرنا پڑتا ہیٹرانسپورٹرز، مسافروں اور تاجر برادری نے حکومت بلوچستان، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام اور ڈپٹی کمشنر کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ بولان قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے تاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہو اور عوام کو محفوظ، آرام دہ اور تیز تر سفری سہولیات میسر آ سکیں انکا مزید کہنا تھا کہ این-65 قومی شاہراہ بولان چونکہ بلوچستان کی اہم تجارتی شاہراہ ہے جو اندرون صوبہ سمیت سندھ و پنجاب کو ملاتی ہے اس لیے اس کی بروقت مرمت اور کشادگی علاقے کی معاشی سرگرمیوں کے تسلسل اور عوامی سہولت کے لیے ناگزیر ہے۔

