کوئٹہ(این این آئی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان ولسان تحریک طارق احمد جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجر سبطین حیدر نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف ہیں،حکومت نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں طارق احمد جعفری نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کے جوان اورافسران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے میجر سبطین حیدر نے جام شہادت نوش کیا جنہیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ،عساکر پاکستان سپوتوں، پولیس کے جوانوں اور شہداء دین و وطن کاخون رائیگان نہیں جائیگا،پاکستان کی سلامتی کی جانب اٹھنے والی اس کی میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گیپوری قوم عساکر پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہوکیونکہ اندونی دشمن پر قابو پا کر بیرونی دشمن سے نمٹا جا سکتا ہے۔طارق احمد جعفری نے شہید سبطین حیدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- متوازن معاہدے کیلئے تیار ہیں، امریکا قانون کا پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں، ایرانی صدر
- شہید نجیب احمد کی 36ویں برسی، ابرو ہاؤس کراچی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
- اوستہ محمد: ٹی20 ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ، شہید رؤف جان لہڑی کلب ایک وکٹ سے فاتح
- موجودہ عالمی جنگی صورتحال: کامیابی یا نقصان؟
- اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کا جنرل باڈی اجلاس (کل) ہوگا
- تنظیم تاجران بلوچستان نے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات مستردکرتے ہوئے ظلم قرار دے دیا
- ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن ون فائیو سینٹر میں اچانک آتشزدگی، سرکاری موٹر سائیکل،اہم سرکاری ریکارڈ جل کر خاکستر
- ڈیرہ مراد جمالی،ڈکیت گروپ سرگرم،ایک ہی دن میں ٹریکٹر،2موٹر سائیکل،2 بکریاں،تین موبائل چھین کر فرار
- ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ،مزدور جاں بحق،دوسرا زخمی
- ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

