لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)تحریک لبیک پاکستان ضلع لسبیلہ کی جانب سے نیشنل پریس کلب اوتھل میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج مرکزی امیر حافظ سعد رضوی کی کال پر اسلام آباد میں نکالی جانے والی پرامن ریلی پر حکومتی جبر، فائرنگ، اور کارکنان کی شہادتوں کے خلاف کیا گیا۔احتجاج کی قیادت تحریک لبیک اوتھل کے امیر عطااللہ اور دیگر کارکنان نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ، فلسطین، کشمیر کے مظلوموں کے حق میں نعرے اور حکومتی ظلم کے خلاف الفاظ درج تھے۔عطااللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین و کارکنان پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے، لیکن حکومت نے گولیاں برساکر کارکنان کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر کے ظلم کی انتہا کردی۔ انہوں نے اس ظلم کا حساب لینے کا مطالبہ کیا احتجاج میں محمد رحیم، عبدالرشید، عبد الواحد خاصخیلی، اختر علی خاصخیلی، جمن مبرہ، ظفراللہ رونجھو، گران خان پٹھان، عبد الحمید شیخ، غلام اکبر خاصخیلی، غلام مصطفیٰ خاصخیلی سمیت دیگر کارکنان شریک تھے۔ مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بازی کی۔

