میر مراد بلوچ کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان، پارٹی میں تابعداری کا اظہار

پنجگور (این این آئی) نیشنل پارٹی پنجگور کے زیراہتمام حاجی صالح محمد بلوچ کے رہاہشگاہ میں ایک پروقارشمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں کیلکور دشتک کے نامی گرامی شخصیت میر مراد بلوچ نے اپنے عزیز واقاربین کے ساتھ نیشنل پارٹی کے مرکزی مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب اور دیگر قائدین پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ اور ضلع پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا

میر مراد بلوچ نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں صرف نیشنل پارٹی ہی مظلوم و محکوم طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے پرامن سیاسی طریقے سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ، چیرمین عبدالمالک بلوچ، تحصیل گوارگو کے نائب صدر حاجی نثار احمد بلوچ ضلعی سوشل میڈیا سکریٹری محیب کریم بلوچ نے میر مراد بلوچ کو نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہیں کہ میر مراد بلوچ کی شمولیت سے نیشنل پارٹی تحصیل کیلکور میں مزید مضبوط ہو گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں