کسی صورت ملک اور خیبرپختونخوا میں پرامن صورتحال سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے ڈیرہ اساعیل خان کے علاقے درابن میں میجر سبطین اور ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں سات پولیس کے شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے دلخراش وا قعات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے ہم کسی صورت ملک اور کے پی کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی کرانا دراصل ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانا ہے لیکن ہم پاکستان سے ہر طرع کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان واقعات میں بھارت اسرائیل اورٹی ٹی پی ملوث ہیں اور سر زمین بھی افغانستان کی استعمال کرتے ہیں ہم معصوم افراد اور فورسز کے خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ قوم کے شہیدوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باور کراتے ہیں کہ 24 کروڑ عوام انکے ساتھ ہیں ان واقعات سے ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا ہے پاک فوج ملک کو پرامن بنانے کے عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں شکر ہے کہ ہم میں تفریق نہیں 24 کروڑ عوام فوج اور منتخب حکومت متحد اور ایک پیج پر ہیں پاکستان میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ہمارے ملک کو کمزور کرے ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو تباہ کرسکتے ہیں میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک شہید افراد کی شہادت قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں