کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں اور سوزکی پک اپ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس اور تھانہ ایس ایچ او ولی اچکزئی کا پرانہ اڈہ چورنگی سیٹیلائٹ ٹاون پر آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس عملے کا سخت کاروائی۔ دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 6 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 11 سوزوکی پک اپ گاڈیوں کے کاغذات پرمٹ نہ رکھنے پر ضبط کر لئے گئے۔ دوران چیکنگ 19 رکشوں اور سوزکی گاڈیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کئے گئے۔اس حوالے سے آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ سوزوکی پک اپ گاڈیوں کو روٹ پرمٹ نہ رکھنے پر کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

