قلات(این این آئی)قلات رہائشی سیاسی و قبائلی رہنماء ٹھیکیدار حبیب لانگو نے کہا ہے قلات میں نادرا آفس سہولت کی بجائے زحمت بن گئی ہے میری ساس دس سال قبل فوت ہوگئی ہے نادرا والے کہتے ہیں کہ اس کی انگوٹھے لگواؤ یا پچاس ہزار روپے دو اب میں اپنے ساس کو کیسے لاسکتا ہوں یہ بات انہوں نے قلات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ حبیب لانگو نے کہا کہ اپنی اہلیہ کا شناخت کارڈ کے لیئے اپنے بیوی والدین اور اپنا نکاح نامہ بچوں کے ب فارم کے ہمراہ گیا مگر شناختی کارڈ کے عملہ نے مجھے کہا کہ اپنے ساس کو انگوٹھا لگوانے کے لیئے لاؤ میں نے ان کو کہا کہ میری ساس دس سال قبل فوت ہو گئی ہے میں اسے کیسے لا سکتا ہوں انہوں الزام لگایا کہ نادرا آفس والوں نے مجھ سے پچاس ہزار روپے طلب کیا کہ پچاس ہزار روپے دو پھر دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ میرا شناختی کارڈ میرے والدین کی شناختی کارڈ میری نکا ح نامہ اور بچوں کے(ب) فارمز نادرا آفس کے ریکارڈ میں ہیں تو میری ساس کی انگوٹھوں کی کیا ضرورت۔ انہوں نے کہا کہ ان ثبوتوں کے باوجود نادرا آفس والے مجھے مہاجر شمار کرنا چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پورے خاندان اور ثبوتوں کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب میں بھی پریس کانفرنس کرونگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

